Home / شوبز / سنی لیون کی سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

سنی لیون کی سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

سنی لیون کی نیند سے بھرپور خمار آلود آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی؛ فوٹوفائل

سنی لیون کی نیند سے بھرپور خمار آلود آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی؛ فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی حال ہی میں لی گئی سیلفی  نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچادی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنی لیون کو خبروں میں رہنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی کیوں کہ ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بڑی خبر بن جاتی ہے۔ حال ہی میں سنی لیون اپنی سیلفی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جسے انہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون قانونی مشکل میں 

سنی لیون کی سیلفی میں ایسی تو کوئی خاص بات نہیں صرف ان کی آنکھیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل جاگنے کی وجہ سے لال ہورہی ہیں اور ان کی نیند سے بھرپور خوبصورت لال آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ تصویر کے ساتھ سنی لیون کے لکھا جب آپ 24 گھنٹوں سے سوتے نہیں ہیں اس وقت آپ کا چہرہ ایسا ہوجاتا ہے لیکن زندگی پھر آپ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور آپ اپنے دل کی مانتے ہیں۔

واضح رہے کہ سنی لیون بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور ان کے کام کرنے کے اوقات انتہائی سخت ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون جہاز میں موجود ہیں اور مسلسل سفر اور کام کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکیں تاہم ان کے لیے نیند سے زیادہ ان کا کام اہم ہے۔

About nasirpiya

Hi, I am Nasir Piya the Owner of this Blog, Graduated in Computer Science. I love to writing the different type of informative Articles. By profession, I am a Blogger, Web Developer, Freelancer and SEO Professional.

یہ بھی دیکھیں

پریانکا چوپڑا کی امریکی صدرٹرمپ پرایک بارپھرتنقید

پریانکا نے ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی کی مذمت کی تھی ؛ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے