Home / سائنس و ٹیکنالوجی / واٹس ایپ نے مالی لین دین کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے مالی لین دین کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں انٹرنیٹ پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن ”واٹس ایپ صارفین کیلئے نت نئی اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب مالی لین دین کی سہولت بھی متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔واٹس ایپ ”ایزی پے منٹ“ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الاٹ بیٹا ورژن میں ہے جسے مکمل تجزیے اور کامیاب،

تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔یہ فیچر اٹیچمنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔اسے استعمال کرنے کیلئے پے منٹ کے آپشن کو دبانے سے نئی اسکرین میں ”یوپی آئی“ اکاﺅنٹ کا لنک کھلے گا ۔ اگر یوپی آئی اکاﺅنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ کاﺅنٹ بنانا لازمی ہوگا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آزمائش کے آخری مراحل میں ہے اور اسے مکمل ٹیسٹ کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔



یہ بھی دیکھیں




بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی پولیس نے مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے خصوصی عینکوں کا …

About nasirpiya

Hi, I am Nasir Piya the Owner of this Blog, Graduated in Computer Science. I love to writing the different type of informative Articles. By profession, I am a Blogger, Web Developer, Freelancer and SEO Professional.

یہ بھی دیکھیں

آلودہ پانی کو ایک ہی مرحلے میں صاف کرنے والا انوکھا فلٹر تیار

اس منفرد فلٹر میں وقت نہیں لگتا اور ایک ہی جست میں پانی صاف ہوجاتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے