Home / پاکستان / ایم کیوایم کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام

ایم کیوایم کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام

سلمان مجاہد نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی اور اس کے ذریعے بلیک میل کر رہا ہے، لڑکی کا بیان فوٹو:فائل

سلمان مجاہد نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی اور اس کے ذریعے بلیک میل کر رہا ہے، لڑکی کا بیان فوٹو:فائل

کراچی: علینہ نامی لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج ہوا ہے جس میں علینہ نامی ایک لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے رکن قومی اسمبلی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان مجاہد نے اسے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بعد میں شادی کا وعدہ کرکے معافی بھی مانگی تھی۔

لڑکی نے بیان میں بتایا ہے کہ ایم این اے نے زیادتی کی ویڈیوز بھی بنا رکھی ہیں جن کے ذریعے اسے بلیک میل کیا جارہا ہے اور بھاری رقم کا تقاضا کیا جارہا ہے جب کہ اس کے بھائی کو بھی اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلحہ دکھانے پر سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

انسانی حقوق کی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے چئیرمین صارم برنی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علینہ نامی لڑکی نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف شکایت کی ہے کہ رہنما ایم کیو ایم نے کسی اور سے شادی کرنے پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی، یہ درندہ ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے، مجھے انصاف دلایا جائے اور دیگر معصوم لڑکیوں کو برباد ہونے سے بچایا جائے۔

About nasirpiya

Hi, I am Nasir Piya the Owner of this Blog, Graduated in Computer Science. I love to writing the different type of informative Articles. By profession, I am a Blogger, Web Developer, Freelancer and SEO Professional.

یہ بھی دیکھیں

بہادرآباد گروپ کی فاروق ستار کے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش ناکام

الیکشن کمیشن نے پی آئی بی کے 9 امیدواروں کی دستبرداری کیلئے لکھا گیا ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے