Home / انٹرنیشنل / امریکہ کا یو ٹرن، شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

امریکہ کا یو ٹرن، شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا چاہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامع شوکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کے لئے کب تیار ہو گا۔ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اُس کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے مذاکرات ہو سکتے ہیں بشرطیکہ شمالی کوریا با معنی مذاکرات پر راضی ہو۔ اُنہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا اورشمالی کوریا کی جانب سے امریکی دھمکیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے اورامریکہ پر حملہ کرنے کی دھمکی کے بعد امریکہ نے نرم لہجہ اختیار کرتے ہوئے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔



یہ بھی دیکھیں




ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ملاقات ہوئی ہے …

About nasirpiya

Hi, I am Nasir Piya the Owner of this Blog, Graduated in Computer Science. I love to writing the different type of informative Articles. By profession, I am a Blogger, Web Developer, Freelancer and SEO Professional.

یہ بھی دیکھیں

افغان حکومت کے زیر کنٹرول صرف 18 فیصد علاقہ رہ گیا، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

1 گھنٹہ پہلے 87 Views کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حمایت یافتہ کابل حکومت کے زیر کنٹرول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے