Home / دلچسپ و عجیب / نایاب شیروں کا غیر قانونی شکار کرنے والا خود شکار بن گیا

نایاب شیروں کا غیر قانونی شکار کرنے والا خود شکار بن گیا

شیروں نے مشتبہ شخص کا قریباً پورا جسم ہی کھالیا،فوٹو:فائل

شیروں نے مشتبہ شخص کا قریباً پورا جسم ہی کھالیا،فوٹو:فائل

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں نایاب جنگلی جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والا مشتبہ شخص خود شیروں کا شکار بن گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے قومی پارک کے قریب ایک نجی گیم پارک میں شیروں نے اس وقت شکاری کو اپنا نوالہ بنایا جب وہ شکار کی غرض سے وہاں بغیر اجازت موجود تھا۔ شیروں کے ایک جھنڈ نے اسے دیکھتے ہی حملہ کردیا اور مشتبہ شخص شیروں کا نوالہ بن گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں علاقے سے ایک شکار والی رائفل اور کچھ انسانی جسم کی باقیات ملی ہیں جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیروں نے مشتبہ شخص کا قریباً پورا جسم ہی کھالیا جب کہ صرف سر اور دھڑ کے کچھ نوچے ہوئے اعضا ملے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ پارک میں حالیہ برسوں میں نایاب جنگلی جانوروں کو پکڑ کر اسمگلنگ یا ان کے شکار کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

About nasirpiya

Hi, I am Nasir Piya the Owner of this Blog, Graduated in Computer Science. I love to writing the different type of informative Articles. By profession, I am a Blogger, Web Developer, Freelancer and SEO Professional.

یہ بھی دیکھیں

مسافر کے گیس خارج کرنے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

گیس خارج کرنے والے مسافر نے جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرادی،فوٹو:فائل ویانا: دبئی سے ہالینڈ جانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے